ہومپاکستانہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے،فواد چودھری

ہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے،فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے،اقتدار پاکستان کے لوگوں کو منتقل ہونا چاہیے،
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ آئیے سیاسی فریم ورک کو دوبارہ لکھیں،آئیے رولز آف گیم پر متفق ہوں، موجودہ نظام پاکستان ناکام ہو چکا ہے ہمیں منصفانہ قوانین تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔