پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی وزرا مریم اورنگزیب ،میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف پشاور میںمقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیاگیا ہے ،رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کے 10 دفعات شامل ہیں۔
مدعی نے پولیس اسٹیشن کو مقدمہ کے لیے 14ستمبر کو پی ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کا حوالہ دیا ہے۔
ایف آئی آرمتن کے مطابق 14ستمبر کو مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کی ایما پر سہل علی اور شاہدہ شاہد نے عمران خان کی تقاریرکو سیاق وسباق سے ہٹ کر ایڈیٹنگ کلپس چلائیں گئے۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
