ہومپاکستانسیلاب، مزید 15 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1559 ہوگئی

سیلاب، مزید 15 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1559 ہوگئی

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد مزيد زندگى کى بازى ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1559 ہو گئى۔
اين ڈى ايم اے نے حاليہ بارشوں و سيلاب سے ہونے والے نقصان کى تفصيلات جارى کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل ہوئے، کے پى 306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں زخمى افراد کى تعداد 12 ہزار 850 ہے۔
گزشتہ چوبيس گھنٹے میں ملک بھرمیں 21 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، مزيد 13ہزار 813 مال مويشی بارش و سيلاب سے متاثر ہوئے، 9 لاکھ 73 ہزار سے زائد مويشيوں کو نقصان پہنچا، حاليہ سيلاب سے اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 936 گھروں کو جزوى طور پرنقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں اور سيلاب سے 7 لاکھ 87 ہزار 918 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر کى 12 ہزار 7 سو 16 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئى، 374 پلوں کو نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔