ہومپاکستانممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد-اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ نثار درانی کی تعیناتی آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تقرری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی اسی طرح ہی ہٹایا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی، پی ٹی آئی کی مشاورت سیتقرری ہوئی،کیا پی ٹی آئی نے غیر آئینی کام کیاتھا؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔