وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکا پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شریک ہوں گے جہاں وہ نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکا میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو جی 77 اجلاس میں شرکت اور شرکاء سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو جموں و کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
