ہومپاکستانگورنر نے شراب کا بل مسترد کے کر گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت لیا،امان بونجوی

گورنر نے شراب کا بل مسترد کے کر گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت لیا،امان بونجوی

گلگت(آئی پی ایس)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے شراب کا بل مسترد کے کر گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے کہا کہ گورنر کے خلاف کچھ مذہبی رہنما ایک سیاسی جماعت کا آلہ کار بن کے بیان بازی کرتے ہیں گلگت بلتستان کے باشعور عوام کے سامنے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ہیرو بن گئے ہے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنان کو اس بات پر حیرانگی ہوئی ہے کہ شراب بل گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی طرف سے مسترد ہونے پر ایک سیاسی مذہبی جماعت کو تکلیف کیوں رہی ہے۔گلگت بلتستان کے تمام علمائے کرام اور عوام گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے شراب جیسے حرام چیز کے بل کو مسترد کر دیا اور بھٹو کا حقیقی سپاہی ہونے کا ثبوت دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ جو جو مذہبی رہنما شراب کے بل مسترد ہونے سے تکلیف میں ہے وہ مذہبی رہنما حکومت کو بتائیں حکومت دوبارہ بل لیکر اسمبلی میں ائے اور پاس کرائے اگر ان مذہبی رہنماؤں نے شراب کا کاروبار کرنا ہے تو پھر حکومت سے اجازت لیکر گلگت بلتستان میں شراب کی فیکٹری لگا دیں۔
پیپلزپارٹی کے کارکن علمائے کرام سیاسی لوگوں کے قدر کرتے ہیں احترام کرتے ہے مگر سیاسی بیان بازی کرنے والے علمائے کرام کو سیاسی اندازہ میں جواب دیا جائے گا۔ گورنر گلگت سید مہدی شاہ کی ذاتی زندگی کی کردار کشی کرنے کی ہم پرمذمت کرتے ہیں اور علمائے کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ علمائے کرام ایسی بات کبھی نہیں کریں جس سے پیپلزپارٹی کے کارکنان یا کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دل آزاری ہو جائے۔

ہم علمائے کرام کی قدر کرنے والے ہے مگر قدر کا مطلب یہ بھی نہیں کہ علمائے کرام ہر طرح کا الزام پارٹی قیادت پر لگا دینگے اور ہم خاموش رہینگے چاہیے کسی علاقے سے ہو اگر کسی بھی عالم نے پیپلزپارٹی کے لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کیا تو ہم سخت مذمت اور احتجاج کے ساتھ سخت جواب دینگے۔
گلگت بلتستان کی ترقی ، امن امان اور عوام کو روزگار دینے میں سید مہدی شاہ کا اہم اور مثالی کردار رہا ہے کچھ لوگوں کو مہدی شاہ کے گورنر بنے سے تکلیف ہورہی ہے ان کی تکلیف اب کبھی دور بھی نہیں ہوگی جب تک وفاق میں حکومت ہے مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔