ہومپاکستانکے آئی یو اورایس سی اوکا جی بی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو جاری رکھنے کا فیصلہ

کے آئی یو اورایس سی اوکا جی بی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو جاری رکھنے کا فیصلہ

گلگت(آئی پی ایس) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اورایس سی او گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

ڈائریکٹر آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایس سی او سیکٹر کمانڈر کے ساتھ ہونے والی اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر ایس سی او سمیت نئے تعینات ہونے والے سیکٹر کمانڈر ایس او،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران موجود تھے۔اجلاس میں وائس چانسلر نے ایس سی او کے موجودہ کرنل کی گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ و ترقی کے لیے دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی۔اس ضمن میں باہمی اشتراک سے گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو دور افتادہ علاقوں تک پہنچاننے میں کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں وائس چانسلر نے کہاکہ ایس سی او کے ساتھ بزنس انکیوبیشن سنٹر،نیشنل فری لانس سنٹر اور آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دینے میں کردار کی تعریف کی اور توقع ظاہر کیاکہ اس تعاون کے سلسلے کو مستقبل میں بھی جا ری رکھیں گے۔اس موقع پرکرنل عمران منصور نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وژن کو سراہتے ہوئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔جن کی وجہ سے گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے آئی ٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مدد ملی۔

وائس چانسلر نے کہاکہ عنقریب پنجاب آئی ٹی بورڑ کے ساتھ مل کر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دیگر سب کیمپسز میں آئی ٹی سنٹر ز،بزنس انکیوبیشن سنٹرز اور فری لائنسنگ سنٹر ز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔تاکہ طلبا کو خود روزگاری سمیت دیگر تمام مواقع میسر آسکیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات کو گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقواں تک پہنچاننے کے لیے ایس سی او کی تعاون لازمی ہے۔وائس چانسلر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئے سیکٹر کمانڈر ایس سی او بھی تعاون کو جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے کیاگیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایس سی او کے ساتھ اکیڈمک پارٹنر کے طور پر سکردو میں فری لانسنگ سنٹر قائم کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔