Sunday, December 22, 2024
ہومشوبزمعروف اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

معروف اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

کراچی ،معروف اداکار اور ریڈیو پاکستان کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے قاضی واجد کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے مگر ان کی یاد آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔منفرد اداکاری کے باعث اپنا مقام بنانے والے قاضی واجد نے فنی کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور چائلڈ صداکار کیا اور 25 سال تک ریڈیو سے منسلک رہے۔ان کے پروگرام قاضی جی کا وعدہ غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے بے شمار ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا اور صلاحتیوں کے خوب جوہر دکھائے، ایک اندازے کے مطابق قاضی واجد نے ایک سو سے زائد ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی۔قاضی واجد کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، تعلیم بالغاں، دھوپ کنارے، تنہائیاں اور دیگر شامل ہیں۔قاضی واجد کا جداگانہ انداز اداکاری ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں گھر کیے رہا اور ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ گیا۔ڈرامہ سیریل خدا کی بستی میں ان کا راجہ کا کردار ان کی شناخت بن گیا اور انہیں لازوال شہرت بخشی۔لازوال اداکاری کرنے والے قاضی واجد کو اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے اور اعلی ترین خدمات پر 1988 میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔کردار مثبت ہو یا منفی قاضی واجد لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کا فن اچھی طرح جانتے تھے۔دل کے عارضے میں مبتلا قاضی واجد 11 فروری 2018 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔