ہنزہ ( آئی پی ایس )محمکہ تعمیرات ہنزہ اور ٹھیکیدار کی نااہلی اور غفلت کے باعث علی آباد کریم آباد سڑک توسیعی منصوبے کے زد میں آکر حیدر آباد سٹڈی سنٹر کے آمدورفت کا راستہ بند ۔تعلیمی ادارے کے لیے محکمہ اور ٹھیکیدار کی جانب سے سیڑھیاں اور پختہ دیوار کی تعمیر نہ کرنا علم اور علاقہ دشمنی کا مترادف ہے۔اگر کسی طالب علم کو کسی طرح نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری ایکسیین تعمیرات عامہ اور ٹھیکیدار پر عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سینئر رہنما اور سیکریٹری اطلاعات غلام عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حیدر آباد سٹڈی سنٹر کے آمدورفت کا راستہ پچھلے سال سے سڑک کی توسیعی منصوبے کے زد میں آنے کی وجہ بند پڑا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ اور ٹھیکیدار کی جانب سے اس تعلیمی اور قومی ادارے کےلیے آمدورفت کا راستہ بند کرنا،وقت پر سیڑھیوں کی تعمیر نہ کرنا اور اداریے کے دیواروں کو تعمیر نہ کرنا تعلیم دشمنی اور علاقہ دشمنی کا مترادف ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے سے حیدرآباد ہنزہ کے طالب علم اور نوجوان منسلک ہیں اگر محمکہ تعمیرات اور ٹھیکیدار کی اس غفلت سے کسی طالب علم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی زمہ دار محکمہ تعمیرات اور ٹھیکیدار پر عائد ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا بھر اس عوامی نوعیت کے مسلے کو حل کرے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تعلیمی ادارے کی دیوار کو تعمیر نہ کرنا تعلیم دشمنی ہے، غلام عباس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
