Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )جنرل سیکریٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا اور پولیس کی جانب سے ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کی پرزور مذمت کی۔ جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 120 اضافے کرنے کی ڈیمانڈ کر دی۔ گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 22 تک کے کی تنخواہ میں اضافے کی ڈیمانڈ کی حمایت کر دی۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے اجلاس میں جنرل سیکریٹری کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اجلاس میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد،چیئرمین ریاض خان ، سرپرست اعلی میاں محمد ، لیگل ایڈوائزر نعیم ڈار ، سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری کامران بخت، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی شاہ ، سیکریٹری فنانس آفتاب حسین ، سیکرٹری ایڈمن رحیم ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس اکرم رانجھا ،سیکریٹری اقلیت رہنما جاوید مسیح ، جوائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی ، آفس سیکریٹری بلال نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے اختتام پر جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن او ایم جی آفیسر ایسوسی ایشن اور گورنمنٹ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کی ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن گورنمنٹ آفیسر اور ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت وقت سے درخواست کرتی ہے خدا کے لیے غریب ملازمین پر تشدد بند کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔