Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانوزیراعلی گلگت بلتستان،سردار تنویرالیاس کی ملاقات ، سرمایہ کاری اور ٹریڈ کا میکنزم بنانے پر اتفاق

وزیراعلی گلگت بلتستان،سردار تنویرالیاس کی ملاقات ، سرمایہ کاری اور ٹریڈ کا میکنزم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئررہنماسردار تنویر الیاس خان کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی اور سینئر رہنما تحریک انصاف سید نعمان شاہ کی موجودگی میں وزیر اعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید سے ملاقات میں طے پایا کہ حکومت پنجاب اور حکومت گلگت بلتستان کے درمیان سرمایہ کاری اور ٹریڈ کے حوالے سے میکنزم بنایا جائیگا۔وزیراعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے سردارتنویر الیاس خان سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان میں بھی سرمایہ کاری اور ٹریڈ میں معاونت فراہم کرے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کوششوں سے نہ صرف پنجاب میں سرمایہ کاری اور ٹریڈ کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھ رہا ہے اور ٹریڈنگ میں بھی پنجاب آگے جارہا ہے حتی کہ حکومت بلوچستان کو بھی ان شعبوں میں مدد فراہم کیجارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں دیگر صوبوں اور علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی اس دھارے میں شامل کیا جائے گا۔ابتدائی مراحل میں جی۔بی حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکتی ہے دریں اثنا جی۔بی میں دفتر قائم کرکے دونوں حکومتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی اعلی سطح پر لایا جاسکتا ہے۔قبل ازیں وادء نیلم کی بڑی سماجی و روحانی شخصیت میاں محمد شفیق کے تحریک انصاف کا حصہ بننے کے موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی۔پارٹی صدر بیرسٹر سلطان۔سینئر رہنما سید نعمان شاہ اور دیگر کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی محنت رنگ لا رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت۔وژن اور تحریک انصاف کے منشور کو مشغل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پارٹی کلین سویپ کریگی۔انہوں نے میاں محمد شفیق کی تحریک انصاف میں شمولیت کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔