سکھر(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹیریش نے اوستہ محمد، ضلع جعفر آباد بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سکھر پہنچے تووزیراعلی سندھ نے وزیر اعظم اور انتونیو گوتریس کا سکھر ایئر پورٹ پر استقبال کیا، بلاول بھٹو، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم اور یو این سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔







