ہومپاکستانبغاوت کا مقدمہ ، شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی

بغاوت کا مقدمہ ، شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔
عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔