Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ،، بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہونے کے بعد سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ،، بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہونے کے بعد سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دینے کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ،، بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہونے کے بعد سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دینے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد سی ایم او بطور ایڈمنسٹر یٹر فرائض سر انجام دے گا ،سید شفق ہاشمی بطور سی ایم او ایم سی آئی میں کام کررہی ہیں، کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہونے کے بعد چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گی۔ سی ایم او سید شفق ہاشمی چھ ماہ تک بطور ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔