Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آبادٹنڈوآدم، شہرمیں ڈاکو راج،عوام غیر محفوظ، پولیس تماشائی

ٹنڈوآدم، شہرمیں ڈاکو راج،عوام غیر محفوظ، پولیس تماشائی

ٹنڈوآدم(بیور چیف محمد زیشان راہی) شہرمیں ڈاکو راج،عوام غیر محفوظ، پولیس خاموش تماشائی،تاجر برادری اور شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کیمطابق جوہرآباد ریلویپھاٹک کے نزدیک 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے جن کے چہرے پر ماسک لگے ہوئے تھے اصغر قریشی کے گھر میں داخل ہوکراسلحے کے زور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،گھر میں موجود اصغر قریشی کی بیوی، دو بیٹیوں،بھابھی اور بیٹے کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر16 تولہ سونا، 570000 نقدی،دو موبائل فون لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے بآسانی فرار ہوگئے، ڈاکوں نے اصغر قریشی کی بیوی،دو بیٹیوں،ایک بھابھی سے گن پوائنٹ پر انکے گلے سے سونے کی چین نوچ لیں،واقعے کی اطلاع ملنے پر انجمن تاجران کے رہنما حبیب خان، عبدالقدیر مغل، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل اصغر قریشی کے گھر پہنچ گئے اور ٹنڈوآدم میں رواں ماہ میں موٹرسائیکلوں کاروں کی چوری اور ڈکیتیوں کی مسلسل وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔