Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام آبادوزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اورعامر شیخ کی کوششیں رنگ لے آئیں ، سیکٹر جی سیون میں گیس پائپ لائن کی بہتری کیلئے دو سال سے التوا کے شکار منصوبے کاحکم امتناع خارج ہو گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اورعامر شیخ کی کوششیں رنگ لے آئیں ، سیکٹر جی سیون میں گیس پائپ لائن کی بہتری کیلئے دو سال سے التوا کے شکار منصوبے کاحکم امتناع خارج ہو گیا

اسلام آباد ،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اورتحریک انصاف کے رہنما عامر شیخ کی کوششیں رنگ لے آئیں ، سیکٹر جی سیون میں گیس پائپ لائن کی بہتری کیلئے دو سال سے التوا کے شکار منصوبے کاحکم امتنا ع خارج ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون کے رہائشیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی ،مقامی عدالت نے سوئی گیس کی بہتر سپلائی کیلئے پائپ لائن کی بہتری کے منصوبے کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا، حکم امتناع خارج ہونے کے بعد منصوبے پر دوبارہ تیزی سے کام شروع ہو سکے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے دو سال قبل سیکٹر جی سیون میں گیس لائن کی بہتری کیلئے فنڈ منظور کروا کر کا م شروع کروایا تھا تاہم یو سی 30سے مخالفین نے منصوبے کے خلاف حکم امتناع لے کر کام رکوا دیا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور تحریک انصاف کے رہنما عامر شیخ مقامی عدالت میں پیش ہوئے اور اسٹے خارج کرنے کی استدعا پیش کی جس پر سیشن جج نے منصوبے کے خلاف حکم امتناعی خارج کر دیا۔تحریک انصاف کے رہنما عامر شیخ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے خلاف اسٹے بدنیتی پر مبنی تھا،منصوبے پر اب جلد کام شروع ہوگا اور لوگوں کو ریلیف ملے گا،منصوبے کی تکمیل سے جی سیون میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔