Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانعمران خان نے نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

عمران خان نے نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج دورہ لاہور متوقع ہے، عمران خان شہباز گل کی گرفتاری، سیاسی امور پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دورہ لاہور میں پارٹی رہنماوں سے جلسے کے امور پر بھی بات کریں گے، دورہ لاہور کے دوران عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ملاقات بھی ہوگی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میری تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت ہے کہ وہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی کے جلسے اور پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔