Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانق لیگ پارٹی انتخابات کیس، پرویز الٰہی گروپ نے جواب جمع کروا دیا

ق لیگ پارٹی انتخابات کیس، پرویز الٰہی گروپ نے جواب جمع کروا دیا

ق لیگ پارٹی انتخابات کیس، پرویز الٰہی گروپ کے منصب علی خان نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروا دیا، الیکشن کمیشن سے پارٹی انتخابات پر جاری حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی گئی ۔
جواب میں کہا گیا کہ الیکشن تنازعات ٹربیونل میں ہی طے ہو سکتے ہیں، پارٹی آئین کے مطابق الیکشن ٹربیونل موجود ہے
درخواست میں سنٹرول ورکنگ پارٹی کے اختیارات کو چھپایا گیا، پارٹی آئین کے تحت ہی پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کو ہٹایا گیا ہے ، الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے، پارٹی انتخابات کیخلاف چوہدری شجاعت کی درخواست خارج کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔