Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانگلشن اقبال پارک میں نصب علامہ اقبال کا مجسمہ داد و تحسین کی بجائے مذاق کا نشانہ بن گیا

گلشن اقبال پارک میں نصب علامہ اقبال کا مجسمہ داد و تحسین کی بجائے مذاق کا نشانہ بن گیا

لا ہور ،گلشن اقبال پارک میں نصب کردہ علامہ اقبال کا مجسمہ داد و تحسین کی بجائے الٹا مذاق بن گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں کہ یہ مجسمہ کہیں سے بھی علامہ اقبال کا نظر نہیں آرہا اور اپنا مجسمہ دیکھ کر ان کی روح تڑپ رہی ہوگی۔بعض لوگوں نے اس مجسمے کو بھونڈے انداز میں کسی اناڑی کا بنایا گیا شاہکار قرار دیا ۔بعض لوگ بھی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ علامہ اقبال توحید پرست تھے اور ان کا مجسمہ نہیں بنانا چاہیے۔ کچھ لوگ اسے علامہ اقبال کی بجائے کسی چینی فلسفی کا مجسمہ قرار دے رہے ہیں۔سو شل میڈیا پرلوگ مطالبہ کررہے ہیں حکومت پنجاب اس مجسمے کو توڑ کر دوبارہ صحیح طرح سے بنوائے۔پارک انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال کا یہ مجسمہ کسی ماہر فن کار سے نہیں بنوایا گیا بلکہ باغ کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا جن کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے نصب کیا گیاتھا ۔اس پر سوشل میڈیا ناقدین کا کہناہے کہ ان مالیوں سے شاعر مشرق پر طبع آزمائی کرانی کی بجائے کسی حکمراں سیاست دان کی شکل بنوالیتے۔ کیا شا عر مشرق پر تجربہ کر ناضروری تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔