لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیک وقت 9حلقوں سے الیکشن لڑنے کا معاملہ ،امن ترقی پارٹی کے صدرپنجاب میاں آصف محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

لاہورہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کردی ۔
درخواست میں عمران خان،الیکشن کمیشن آف پاکستان،فیڈرل منسٹر آف لاء اور فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بنایاگیا ہے
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وہ پہلے ہی نیشنل اسمبلی کے ممبر ہیں
مزید یہ استدعا کی گئی ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی قبول نہ کیے جائیں اورجب تک وہ مجازاتھارٹی کے سامنے پیش ہو کر استعفیٰ نہیں دیتے ان کو کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے ۔
اگر وہ الیکشن لڑکر کامیاب ہوتے ہیں تو قومی خزانے کوایک ارب سے زائد کا نقصان ہو گا کیونکہ نشستیں جیتنے کے بعد وہ صرف ایک نشست رکھ سکیں گے اور باقی خالی کرنی ہوں گی جہاں دوبارہ الیکشن ہوں گے اور یہ خرچہ مزید بڑھتا چلا جائے گا۔ جس سے ملکی اورقومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں امیدوارایک سے زائد حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔
لہٰذا مقننہ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ اس معاملے پر قانون سازی کی جائے اور قوم کو اس قرب سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جائے۔
