ترجمان تحریک لبیک نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کام قانون پر عمل درآمد کروانا ہے جلسوں کے مقامات تعین کرنا نہیں، رانا ثنا اللہ ہر کام میں عدلیہ کو لے آتے ہیں بعد میں عدالتی فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں، وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے ترجمان نے کہا ہے کہ جب چاہے جہاں چاہے جلسہ کرینگے جلسہ فیض آباد پل پر ہوگا ہمارا حتمی اعلان ہے،پریڈ گرانڈ میں جلسے کے لئے پہلے درخواست ہم نے دی تھی،پریڈ گرانڈ میں پہلے جلسے کا حق بھی ہمارا تھا، اپنا آئینی اور قانونی حق کسی کو بھی سلب نہیں کرنے دیں گے، آئین اور قانون پر عمل درآمد صرف ٹی ایل پی پر ہی نہیں مسلم لیگ ن پر بھی فرض ہے۔
عدلیہ کا کام قانون پر عمل درآمد کروانا ،جلسوں کے مقام کا تعین نہیں،ترجمان تحریک لبیک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
