اسلام آباد(نیوزڈیسک)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوایف ائی اے پشاور کی جانب سے 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں طلب کرلیا گیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
