اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے 2 ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، اوگرا کی جانب سے 12 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول 12 روپے، ڈیزل 10 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم کریں گے، یکم دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 13 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جا چکی ہیں۔
عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری، 12 روپے لٹر تک اضافے کی سمری ارسال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔