ہومپاکستانحکومت نے پی ٹی آئی کے نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کو نظر انداز کر دیا

حکومت نے پی ٹی آئی کے نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کو نظر انداز کر دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کے لیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے لیے بھی صرف 50 کروڑ اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 میں نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے جبکہ نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان دونوں شعبوں کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔