ہومپاکستانپاکستان کی اعلی عدلیہ میں مقدمات میں نمایاں کمی،تعداد 52 ہزار 796 رہ گئی

پاکستان کی اعلی عدلیہ میں مقدمات میں نمایاں کمی،تعداد 52 ہزار 796 رہ گئی

پاکستان کی اعلی عدلیہ میں مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی ،چار ماہ میں 1182 مقدمات کی کمی ہوئی،زیر التواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 52 ہزار 796 رہ گئی۔جمعہ کو ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ میں گزشتہ چار ماہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی ہوئی ہے،، گزشتہ چار ماہ میں 1182 مقدمات کی کمی ہوئی، سپریم کورٹ میں 31 جنوری تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار نو سو چونسٹھ تھی ،زیر التوا مقدمات میں کمی سے مقدمات کی تعداد 52 ہزار 796 ہو گئی ہے، یکم فروری سے اکتیس مئی تک سپریم کورٹ میں 6 ہزار پانچ سو نو مقدمات کا اندراج ہوا، سپریم کورٹ نے یکم فروری سے اکتیس مئی تک 7ہزار 691 مقدمات نمٹائے ۔

WhatsApp Image 2022 06 03 at 7.57.47 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔