ہومپاکستانہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی ،ایچ ای سی وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس

ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی ،ایچ ای سی وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس

ملک میں ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کے معاملے چیئر مین وائس چانسلر کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی کال پر آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک۔وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر، وفافی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی خصوصی شرکت ۔وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی و چئیرمین وائس چانسلرز کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اجلاس میں شامل وائس چانسلرز کے بیحالف پر موجودہ بجٹ میں کٹوتی کے بعد مستقبل میں جامعات کو پیش آنے والے مسائل کے بارے تفصیلات گاہ کرتے ہوئے وفاقی وزرا سے بجٹ کٹوتی واپس لینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں اعلی تعلیم کو درپیش مسائل سمیت کئی اہم منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا تنویر نے وائس چانسلرز سے میٹنگ کے بعد یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلی تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کو واپس لے گی اور کٹوتی نہیں کرے گی بلکہ آج کے اجلاس میں وائس چانسلرز کے بیان کردہ بجٹ کے مطابق ہی بجٹ دیا جائے گا۔وفاقی وزرا نے کہا کہ وہ ملک بھر کی جامعات کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ طلبہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کو حاصل کریں۔اجلاس میں شریک وائس چانسلرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسائل کے باوجود ملک میں اعلی تعلیم کی بہتری سمیت سرکاری جامعات میں طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم مہیا کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں وفاقی وزرا کا بجٹ کٹوتی نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں شامل وائس چانسلرز نے چئیرمین وائس چانسلرز کمیٹی کی اس اہم موقع پر وائس چانسلرز کمییٹی کے اجلاس کو بلانے کی تجویز کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
WhatsApp Image 2022 06 03 at 6.20.19 PM 1

WhatsApp Image 2022 06 03 at 6.20.19 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔