پنجاب میں فارماسسٹ کی رجسٹریشن کا واحد حکومتی ادارہ پنجاب فارمیسی کونسل چھ سال گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی بھی مستقل سربراہ پنجاب فارمیسی کونسل تعینات نہیں کیا جا سکا ، 2017 سے یہ سیٹ خالی ہے آخرکار شہباز حکومت کو بھی 6 سالوں بعد فارماسسٹ عامر شہزاد سدوزئی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر عارضی طور پر تعینات کیا گیا ہے،اس حوالے سے پاکستان ڈرگ لائرز فورم کے صدر نور محمد مہر نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں فارمیسی کونسل کے سیکرٹری کے لیے بارہا اشتہارا ت دیے گئے لیکن کوئی بھی کام نہیں ہو سکا فارماسسٹ مسلسل خوار ہو رہے ہیں بیرون ملک جانے والے فارماسسٹ خاص طور پر رجسٹریشن لیٹ ہونے کا مسئلہ کا شکار رہتے ہیں عامر شہزاد سدوزئی کی بطور سیکرٹری فارمیسی کونسل تعیناتی خوش آئند ہے۔
پنجاب فارمیسی کونسل چھ سال گزر جانے کے باوجودسربراہ سے محروم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
