اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ انسدادِ منشیات نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی پر تفصیلی گفتگو و مشاورت ہوئی۔ملاقات میں نوبزادہ شاہزین بگٹی نے وزیرِ اعظم کو پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم کی اس اقدام میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی فی الفور مدد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے جنہیں دور کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،وباء کے سد باب کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں، بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نوبزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات،موجودہ سیاسی پر تفصیلی گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
