ہومپاکستانلانگ مارچ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی تمام مرکزی قیادت بڑی مشکل میں پھنس گئی

لانگ مارچ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی تمام مرکزی قیادت بڑی مشکل میں پھنس گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تھانہ بارہ کہو میں پاکستان تحریک انصاف کےقائدین،کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں عمران خان سمیت تمام مرکزی قیادت،شیخ رشید بھی نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نو نامزد سمیت سو ملزمان کے خلاف درج ہوا۔سب نیوز کو موصول ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی پر پتھراؤ اور درختوں کو جلایا ،ملزمان نے پولیس نفری پر پتھراؤ اور تشدد کیا، ملزمان نے عمران خان ،خرم نواز،اسد عمر ،شیریں مزاری ،شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی کی ایماء پر حملہ کیا ،زرتاج گل ،سیف اللہ نیازی ،فیصل جاوید ،علی آمین پور گنڈا،پرویز
خٹک ،عمران اسماعیل ،شفقت محمود ،عامر کیانی ،علی نواز بھی اشتعال دلوانے والوں میں شامل ہیں۔
fir

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔