ہومپاکستانلانگ مارچ کا اعلان عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،جے یو آئی

لانگ مارچ کا اعلان عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کو پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی کو ایک قانونی اور جمہوری طریقے سے اقتدار سے اتارا گیا ہے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں بنتا،لانگ مارچ کرنا ہے مولانا فضل الرحمن جیسا لانگ مارچ کرکے دکھائیں ،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پشاور کے مورچے میں بیٹھ کر کارکنان کو آگے بڑھنے کا حکم کرنے والا لیڈر نہیں کہلاتا،مورچے میں بیٹھ کر کارکنوں کو قربانیاں دینے کا اعلان کررہے ہو اسکو لانگ مارچ نہیں جلسہ کہا جاتا ہے ،عمران نیازی نے ہمیشہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی ہے اس نے پوری قوم کو گمراہ کیا ہے،عمران نیازی اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے حکومت نہیں چلاسکیں اب یہ کس منہ سے لانگ مارچ کا اعلان کررہے ہیں. عمران نیازی اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں. پاکستانی قوم کو پہلے نئے پاکستان کے نعرے پر گمراہ کیا گیا پھر ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا اس میں ناکامی کے بعد اب امریکی سازش کا نعرہ لگارہا ہے.۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔