پی آئی اے نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ کے جانبحق مسافروں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اب تک پی کے 8303 حادثے میں جانبحق 97 میں سے 71 مسافروں کو انشورنس کی رقم دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائنز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 71 مسافروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد لواحقین نے سندھ ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ پی آئی اے جاں بحق مسافروں کا معاوضہ عالمی معیار سے بہت کم ادا کر رہی ہے۔
