ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں خودکش حملہ،3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد شہید

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ،3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 بچے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب 4، 8 اور 11 سال ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور، اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔