ہومپاکستانحمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی

حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی

لاہور (سب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے جلسہ کرنے پر تحفظات ہیں، وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دینگے،تاہم پی ٹی آئی متبادل جگہ پر جلسہ کرسکتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، اقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے ؟ چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔