ہومپاکستانپی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری ،عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری ،عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(سب نیوز )سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری پر عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی قیادت کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی،ملکی سیاسی اور سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے ، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔