ہومپاکستانحکومت کی غنڈہ گردی کا سخت جواب دینگے ،فواد چوہدری

حکومت کی غنڈہ گردی کا سخت جواب دینگے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خبر دار کیا ہے کہ اگر سیالکوٹ جلسہ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو غنڈہ گردی کا سخت جواب دیا جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک پر امن ہے، کروڑوں لوگ عمران خان کی کال پر باھر نکلے لیکن کہیں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا اسی روائیت کو آگے بڑھنے دیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اگر پولیس نے سیالکوٹ کا جلسہ روکنے کی کوشش کی تو یہ غنڈہ گردی تصور کی جائیگی اور غنڈہ گردی کا جواب پر امن نہیں ہوتاپھر سخت ردعمل سامنے آئے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔