وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار لوگ بھی اسلام آباد میں نہیں لاسکتا، اگر میں چاہوں تو 20 لوگ بھی اسلام آباد نہیں آسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پالیسی حکومت بنائے گی، میں اس پر عملدرآمد کرواں گا، اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا۔رانا ثنا نے کہا کہ حکومت کو نظام انصاف، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لیے نواز شریف کے وژن کیمطابق چلنا ہے، یہاں فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی جا رہی ہے، بجٹ میں نواز شریف کی سوچ کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔
عمران خان 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار لوگک بھی نہیں لاسکتا، رانا ثنا اللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
