ہومپاکستاننازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعدعامر لیاقت نے بڑا قدم اٹھا لیا

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعدعامر لیاقت نے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ کو الزامات لگانے اور لیک ویڈیو کی گواہ بننے پر معاف کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعامر لیاقت نے اپنی لیک ویڈیو پر بھی ردِ عمل دیا اور اداروں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا،عامر لیاقت حسین کا دانیہ سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ’ ’میں رضائے الہٰی اور خوشنودی رسولؐ کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کر دانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللّٰہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے ! میں تیرا یہ حکم بجالایا۔‘‘

عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ ’وقتِ مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں۔‘ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’سب پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے۔‘

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔