ہومپاکستانعمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بڑی خبر

عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کی خواتین ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔