ہومپاکستانتحریک انصاف کا ملک گیر رکنیت سازی مہم کا آغاز

تحریک انصاف کا ملک گیر رکنیت سازی مہم کا آغاز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر رکنیت سازی مہم کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان آج سے ‪ پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے، آئیے تحریک کا حصہ بنیں اور ایک حقیقی معنوں میں آزاد نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیں۔

اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتےہم نے پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم کیلئے ”رابطہ“ کے نام سے جدید ترین موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی ہے اور آج سے رکنیت سازی کا باقاعدہ عمل شروع ہورہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔