مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچا کر گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی مچائی تباہی ٹھیک کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف جتے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ بہتری آئے گی، توشہ خان نے معیشت ڈبوئی، غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچاکر گیا ہے، توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا۔
عمران خان پاکستان میں تباہی مچا کر گیا،اب بہتری آئے گی،مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
