ہومپاکستانحکومت نے عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا

حکومت نے عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرکے عاصم احمد کو نیا چیئرمین لگانے کی منظوری دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔