ہومپاکستانالیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی

الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ بیس کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ جس کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سعید گل کوصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعجاز انور چوہان کوصوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا ہے جب کہ گریڈ 20 کے افسر محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔