جہانگیر خان ترین گروپ کے بعد عبد العلیم خان گروپ نےبھی نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے 9 اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔علیم خان گروپ کے میاں خالد محمود، اشرف رند، علمدار قریشی، اویس دریشک، ہارون عمران گل، عائشہ چودھری، خرم لغاری، ساجدہ یوسف نے اجلاس میں شرکت کیمسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنے والوں میں رانا ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری اویس لغاری،خواجہ سلمان رفیق، سعود مجید اور عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔عبدا لعلیم خان اور حمزہ شہباز کے مابین ملاقات میں نئے قائد ایوان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عبد العلیم خان گروپ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز شریف کی حمایت ک اعلان کر دیا۔
عبد العلیم خان گروپ کا حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان،اپوزیشن کا 200ممبران کی حمایت کا دعوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
