پاکستان تحریک انصاف رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریبا دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔
جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
