وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ووٹنگ کے دن ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں عام افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جایے گی ، ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا ،ریڈ زون جانے والے راستوں پر تھری لیئرذ کنٹینرز نصب کئے جائیں گے، اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو بھی اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا،دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے،سیکورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار پنجاب پولیس،ایک ہزار ایف سی سے مانگ لئے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی ،پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آج سے آنے والے وزٹرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا، اراکین اسمبلی کے ساتھ غیر ضروری افراد کو لانے سے روکنے کے لئے سپیکر اسمبلی سے گذارش کی جائے گی۔
تحریک عدم اعتماد،ووٹنگ کے دن سیکیورٹی فول پروف انتظامات کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
