ہومپاکستانق لیگ ٹوٹنے کے درپے،اپوزیشن کی چوہدری وجاہت کو بڑی آفر

ق لیگ ٹوٹنے کے درپے،اپوزیشن کی چوہدری وجاہت کو بڑی آفر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ق لیگ ٹوٹنے کے درپے،مائنس پرویز ، مونس اپوزیشن کی چوہدری وجاہت حسین کو بڑی آفر۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کیساتھ وعدہ خلاف کرنے پر چوہدری برادران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ،

چوہدری وجاہت حسین اسلام آباد پہنچ کر سیاسی معاملات کو دکھانا شروع کردیا ، باوثوق ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کا اپوزیشن رہنماوں سے رابط ہوا ہے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے پر بھی گفتگو ہوئی جس پر اپوزیشن کی جانب سے مائنس پرویز الٰہی اور مونس الٰہی وجاہت حسین کو اپوزیشن کا حصہ بننے کی آفر دی گئی ،اگر وجاہت حسین اپوزیشن کا ساتھ دینے پر تیار ہوجاتے ہیں تو اپوزیشن چوہدری وجاہت حسین کو گورنر پنجاب بنانے کو تیار ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔