ہومپاکستانپنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے

پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے لکھا کہ آج خوشی کا دن ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا، پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکتا ہے۔

صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔اس پروگرام کی دستیاب معلومات کے مطابق ترجیحی علاج میں بیماریوں کی فہرست یہ ہے امراض قلب اور شریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسس، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور نیورو سرجری۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔