ہومکامرسچین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سیف ڈپازٹ ادائیگی مؤخر کر دی

چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سیف ڈپازٹ ادائیگی مؤخر کر دی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ سے 2 ارب ڈالر ادائیگی مؤخر کر دی۔وزارت خزانہ کے مطابق 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی مزید ادائیگی مؤخر کرنے کا عمل جاری ہے۔چین نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بطور سیف ڈپازٹ رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کو رواں ماہ یہ رقم چین کو واپس کرنی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔