پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے میں سیاست ہی چھوڑ دوں۔
پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلیل شرقیوری سے(ن) لیگ کے ایم این ایز کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر وقت ہاتھ میں تسبیح رکھتے ہیں اور ایماندار مشہور ہیں، عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ (ن)لیگ کے جلیل شرقیوری کیساتھ آنے والے ایم این ایز کو کتنے پیسے دیئے۔احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے تھے میں ان کا باپ ہوں، وزیراعظم نے خاتون ایم این اے کے گھر بندے گھسا دیئے آپ کیسے باپ ہیں جب کہ مجھے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دھرنے اور میڈیا کی وجہ سے ملا لیکن ہوسکتا ہے کہ میں سیاست ہی چھوڑ دوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیا کہ وزیراعلی پنجاب ہاس میں افسران لگانے کے پیسے لئے جاتے رہے ہیں، میں نے خود سی ایم ہاوس میں پیسے دیئے ہیں، یہ پوچھیں کتنے لوگ پیسے دے کر تعینات نہیں ہوئے، میرے بات کرنے پر سی ایم ہاوس سے فائلیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئی ہے۔احمد حسین ڈیہڑ ملتان میں چیئرمین ایم ڈی اے اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کیسے لگے ہوئے ہیں ، ملتان میں ایک منسٹر کی ایما پر توکل ٹاون میں ویگن اسٹینڈ چل رہا ہے، میرے پاس سی ایم ہاوس میں کرپشن کے سارے ثبوت موجود ہیں، عمران خان میرے ساتھ بیٹھیں تمام کرپشن کے ثبوت دکھاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کشمیر میں سب سے زیادہ مظالم ہوئے ہیں، عمران خان کے عثمان بزدار ہیرو تھے اسے فارغ کردیا، عمران خان نے پرویز الہی کے گھر لڑائی کروا دی۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ الیکشن سے دو دن پہلے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیسا مقابلہ ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا ملتان کی 6 سیٹوں میں سے 5 کنفرم ایک پر مقابلہ ہے، شاہ محمود قریشی کی طرف سے میری سیٹ پر مقابلے کی بات سے مجھے ووٹ کم ملے۔
