ہومپاکستانپی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بڑی تبدیلی ، پیپلزپارٹی شرکت سے انکاری

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بڑی تبدیلی ، پیپلزپارٹی شرکت سے انکاری

حکومت کے خلاف پی ڈی ایم لانگ مارچ 24کے بجائے 26 کو ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کریں گے، جبکہ پی پی ابھی تک مارچ میں شرکت کا فیصلہ نہ کر سکی،

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 24 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے لیکن اس لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی کی شرکت کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کرنے نہ کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی تاہم پارٹی کو تاحال پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں تاحال شرکت کی دعوت نہیں ملی۔پی ڈی ایم کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے پر ہی لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق فیصلہ ہوگا

۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات ہیں، اس وقت پیپلز پارٹی پی ڈی ایم نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ملک گیر لانگ مارچ کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں تاحال واپسی نہیں ہوئی، پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو تاحال اتحاد میں واپسی کے لئے نہیں بھی کہا گیا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ برس اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم سے الگ ہوگئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔